Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم نے لڑکی کی آواز میں گانا گا کر سب کو حیران کردیا

شائع 09 جون 2020 03:26pm

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا۔

اس لائیو سیشن کے دوران ورسٹائل گلوکار عاطف اسلم نے ایک مداح کی درخواست پر لڑکی کی آواز میں گانا گا کر سنایا۔

جب شعیب ملک نے ابتداء میں عاطف سے ماسک پہن کر لڑکی کی آواز میں گانا گانے کو کہا تو پہلے وہ تھوڑے ہچکچائے اور خود کو کیمرے کے آگے سے ہٹا لیا مگر بعد میں گانے گاتے ہوئے سامنے آئے اور مداحوں کو اپنی جھلک دکھائی۔

انہوں نے لڑکی کی آواز میں 'آج جانے کی زد نہ کرو' گانے کی کچھ لائنز گنگنائیں، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں متعدد سلیبریٹیز آن لائن انٹرویوز کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔